عربی ادب کی تعریف

عربی ادب کی تاریخ کے مختلف مراھل میں ادب کی مختلف تعریفیں کی جاتی رہتی ہیں۔کبھی اس میں اتنی وسعت دی گئی کہ سارے علوم  و فنون کو اس میں جمع کر دیا گیا اور کبھی اس کا دامن اتنا تنگ کر دیا گیا کہ صرف نظم و نثر کی ایک مخصوص قسم کے امدر سب ادب سمٹ کر رہ گیا۔چنانچہ تاریخ ادب کے ابتدائی مرحلوں میں ادب سے مراد وہ علوم لیت جاتے تھے جن کا زریعہ سے تہزب نفس کا کام لیا جائے جس کے نتیجے میں آدمی کے اندر اچھے اخلاق بلند کردار ،بے داغ سیرت اور معاملہ وبرتاو میں صفائی اور ستھرائی پیدا ہوتی ہے۔ لیکن جدید  تعریف میں ادب سے علم بھی شامل ہو گیا جس میں نحو و صر،بلاغت، معانی ،بیان بدئع وگیرہ کے فنون پیدا ہوئے اور ان فنون کو بھی ادب میں شامل کر لیا گیا حتکہ تما نثری اور شاعری سرمایہ بھی عربی ادب میں شامل ہو گیا