چار اِصطِلاحات کا باہمی فرق


1۔ مُحاکات


محاکات میں گردوپیش کے مناظر پیش کیے جاتے ہیں


2۔ پیکر نگاری

جب کہ کردار نگاری میں اس کردار کے بیان کیا جاتا ہے پیکر نگاری کہلاتا ہے


3۔ تجرید

کسی تحریر کے بے ربط ہونے، کسی کہانی کے واضح پلاٹ نہ ہونے کو تجرید کہا جاتا ہے ۔


4۔ تجسیم نگاری


تجسیم کو انگریزی میں پرسونی فیکیشن کہتے ہیں۔ کسی مجرد/محسوسات کو مجسم یعنی جسم کی شکل میں پیش کرنا تجسیم 

خیالی وفکری شے کو مشابہت کی بنا پر مشخص بنا کر پیش کرنا تمثیل کہلاتا ہے



مثالیں۔ 

مریض کے سرہانے ڈاکٹروں کی لکھی ادویات، ادویات کی شیشیاں اور گولیوں اور کیپسولوں کے پتے جب کہ ایک طرف عیادت کے لیے آنے والوں کے لیے مشروبات پڑے ہوئے تھے۔ محاکات نگاری

مریض کا چہرہ زرد،جسم نحیف،، بدن میں رعشہ، چہرے کی ہڈیاں ابھری ہوئیں،آنکھیں اندر دھنسی ہوئی اور ان میں کسی نادیدہ شے کا انتظار اور خوف کی ملی جُلی کیفیت سے ارد گرد کا ماحول سوگوار کر رکھا تھا۔ ۔پیکر تراشی

مریض کے سرہانے پڑی موم بتی کا شعلہ موت کا رقص کر رہا تھا۔ تجسیم