شاعر کا اپنی لکھی ہوئی غزل یا نظم پر کچھ دنوں تک بھرپور تنقیدی نگاہ ڈالنا ریاضت کہلاتا ہے۔ شاعر کو چاہیے کہ کچھ عرصے بعد غزل یا نظم کو دوبارہ بنظرِ تنقید دیکھے۔ خودتنقیدی کی عادت انسان کو اس کے فن میں کمال عطا کرتی ہے۔ اپنی غزل یا نظم پر بار بار تنقیدی نگاہ ڈالنا، اغلاط کوگرفت میں لے کر ان کی اصلاح کرنا، ایک ایک خیال کو کئی کئی بار متبادل صورتوں میں موزوں کرنا ہی شاعری کی اصطلاح میں ریاضت کہلاتا ہے۔