اردوادب
موضوع اور عنوان میں فرق
موضوع کے لیے انگلش میں Topic...کا لفظ جب کہ عنوان کے لیے Title ....کا لفظ مستعمل ہے۔
الفاظ کا ایسا مجموعہ جو طالب علم اپنی تحقیق کے لیے منتخب کرتا ہے۔اسے عنوان کہتے ہیں۔جب کہ اسی عنوان میں ایک دو یا دو سے زیادہ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جو عنوان کے لیے مآخذ یا پس منظر کادرجہ رکھتے ہیں۔ایسے الفاظ کو موضوع کہتے ہیں۔فرق اس میں باریک سا ہے۔مثال کے طور پر ۔۔۔۔
فیض احمد کی غزل۔۔۔۔یہ عنوان ہے۔۔۔اب اس میں غزل کا لفظ موضوع ہے۔۔۔یعنی غزل صرف فیض کی نہیں ہے۔۔۔باقی شعرا کی بھی غزلیں ہیں۔یا دوسری مثال ہم اس طرح پیش کر سکتے ہیں کہ پریم چند کی افسانہ نگاری۔۔۔۔اب اس میں پریم چند کا افسانہ۔۔۔ عنوان ہے جب کہ افسانہ کا لفظ موضوع ہے۔۔۔یعنی اس میں ہم پریم چند کے صرف افسانے پر بحث کرنی ہے۔۔۔اب افسانہ نگاری ایک وسیع مآخذ کا درجہ رکھتی ہے۔۔کیوں کے دنیائے ادب میں سینکڑوں افسانہ نگار ہیں۔۔۔اور ان کے افسانے بھی ہیں۔۔۔۔
عنوان ایک جز ہوتا ہے جب کہ موضوع کل کی حیثیت رکھتا ہے۔اسی طرح عنوان کسی علم یا میدان یا فن کا ایک جز یا نکتہ ہو سکتا ہے جب کہ وہ علم ،میدان یا فن موضوع ہوتا ہے۔
Post a Comment
0 Comments