اردوادب
ادب اور ادیب کی تعریف
ادب زندگی کے غماز کا نام ہے مزید برآں ادب ایسی تحریر کو کہتے کو جس میں لفظوں کو ترتیب و تنظیم کے ساتھ استعمال کیا جائے کہ قاری اس سے لطف اندوز ہو اور اس سے مسرت حاصل کرے نیز، ان کے معانی کو اس قدر کھول کھول کر بیان جائے کہ اس میں "رس" پیدا ہوجائے بس یہی رس عام سی تحریر جو "ادب " بناتا ہے۔
ادب کو سمجھنے سے پہلے زرا زندگی کو سمجھنا ہوگا آخر زندگی کیا ہے ؟
اور جب ادب کو سمجھ لیا جائے تو پھر ادیب کو سمجھنا ضروری ہوجاتا یے۔
ادیب کون ؟
"ادیب اس شخص کو کہا جاتا ہے جس میں شعور و ادراک ہو اور اس شعورو ادراک کا اسے اظہار بھی کرنا آتا ہو۔"
کیونکہ ہمارے معاشرے میں ادیب کی بہت اہمیت ہے کیونکہ وہ حقیقی زندگی کو زندگی آپ کے سامنے لا کھڑا کرتا ہے جو کہ آپ کی آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہے، ادیب کا یہ کام ہوتا یے کہ وہ لوگوں کو زندگی سے اور خود ان کی ذات سے روشناس کراتا ہے۔
غالب، اقبال، میر، اور شیکسپئر جیسے ادیب بہت مشہور و معروف ہے۔
جب تک معاشرہ باقی ہے ہوا اور پانی کی طرح یہاں ادب کی بھی ضرورت رہے گی۔
Post a Comment
0 Comments