پی پی ایس سی کی تیاری کے لیے مختصر سوالات

ترقی پسند تحریک کی زیر اثر افسانوں کے موضوعات:

طبقاتی کش مکش ،اجتماعی سماج کے دُکھ سُکھ،درد و کرب ، مفلسی ، غریبی ،ظلم و تشدد، استحصال،تقسیم، عسرت، عورت کی کس ماپرسی، عام آدمی کی زندگی کے مسائل

تحت اللفظ کی تعریف کریں؟

جواب:
شاعری کو گفتگو کے انداز میں پڑھنا تحت اللفظ کہلاتا ہے۔


پریم چند دیہی مسائل پر لکھا۔دیہی مسائل کون سے تھے؟
  لگان 
 بیگار
سود
 موروثی قرض
 اندھی عقید ت مندی
  مفلو ک الحالی
ریاکاری
جادو ٹونا
توہم پرستی

معرکتہ الآرا کے کیا معنی ہیں؟
جواب:
لغوی معنی ہیں: میدانِ جنگ کو رونق دینے والا، شان دار

تدوین کیا ہے؟
جواب:
 منشائے مصنف کے مطابق متن کو ترتیب دینا تدوین کہلاتا ہے۔

علم بدیع کی تعریف کریں؟
جواب:
 وہ علم جس سے محسناتِ شعری دریافت ہوں علم بدیع کہلاتا ہے۔

تسانخ کسے کہتے ہیں؟
جواب: 
 غیر ارادی طور پر منشائے مصنف سے انحراف تسانخ کہلاتا ہے۔

اقبال نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر کون سا مرثیہ لکھا؟
جواب:
 اشکِ خوں

نظری تنقید کسے کہتے ہیں؟
جواب:
 فن پارے کو پرکھنے کے لیے اصول و ضوابط نظری تنقید کہلاتے ہیں۔

سہائے کا درست تلفظ کیا ہے؟ کس کا افسانہ ہے؟ بسنت سہاے کس کا قلمی نام تھا؟
جواب:
درست تلفظ: سُہائے
 سعادت حسن منٹو کا افسانہ
 میراجی کا قلمی نام

اردو کے کل کتنے حروف ہیں آوازیں کتنی ہیں؟ ہندی، عربی فارسی کی کل کتنی آواز مشترک ہیں؟
جواب:
 اردو کے کل حروف:37
 اردو کی کل آوازیں:47
 مشترکہ آوازیں:10

ناسٹلجیا کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟ کس کے کلام اور کس کے افسانوں میں ناسٹلجیا ہے؟
جواب:
 یاد ماضی یا پچھتاوے کو ناسٹلجیا کہتے ہیں۔ ناصر کے کلام اور انتظار حسین کے افسانوں میں ناسٹلجیا ہے۔
مشہور شاعر مرزا مظہر جان جاناں کے متعلق تین جملے بتاییں؟
جواب:

 ایہام گوئی کے خلاف اولین ردعمل۔
 قتل کئے گئے تھے۔
 نام اورنگزیب عالمگیر نے رکھا تھا۔

حسن کی سب سے بہترین تعریف کس انگریزی نقاد نے کی؟
جواب:
 کالرج نے کہا کہ حسن مسرت کا سرچشمہ ہے۔
ہمہ اوست اور ہمہ ازاوست کی تعریف کریں؟
جواب:
 ہمہ اوست کے معنی سب کچھ خدا ہے۔یعنی وحدت الوجود، غالب کا کلام

 ہمہ از اوست: تمام چیزیں خدا سے نہیں۔ مطلب یہ کہ کوئی چیز بذات خود موجود نہیں بلکہ ہر چیز اپنی ہستی کے لئے اللہ تعالیٰ کی محتاج ہے۔

تصوف کی تعریف کریں؟ غالب کا تصوف پر کوئی شعر سنائیں؟
جواب:
 فرد کے روحانی تجربے کو تصوف کہتے ہیں۔

نہ تھا کچھ تو خدا تھا کچھ نہ ہوتا تو خدا ہوتا 
ڈبویا مجھ کو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا

لکھنو کے کس شاعر کو چاقو بازی کا شوق تھا؟
جواب:
 امیر مینائی

غزل کا دوسرا نام کیا ہے؟
جواب:
 صنف ہزار شیوہ

مولانا محمد حسین کی مشہور تصنیف آب حیات کی پیروڈی کس نام سے کس نے لکھی؟
جواب:
 
آب وفات کےنام سے ابن صفی نے


کیا اقبال کو ملک الشعرا کا خطاب ملا تھا؟
جواب:
 جی ہاں اقبال کو ملک الشعرا کا خطاب ملا تھا۔23 مئی 1902ء کو میاں نظام الدین نے دیا۔

احمد ندیم قاسمی اچھے شاعر ہیں یا اچھے افسانہ نگار؟
جواب:
 نقاد انہیں اچھا افسانہ نگار سمجھتے ہیں۔ جبکہ وہ خود کو شاعر اچھا سمجھتے ہیں۔ ساقی فاروقی کہتے ہیں کہ مجھے قاسمی کی 90 فیصد شاعری پسند نہیں۔

کیا اقبال مصر گئے تھے؟ اور وہاں انہوں نے کس مشہور محدث کے مزار پر حاضری دی؟
جواب:
جی ہاں!
امام شافعی

وزیر آغا کے مطابق جدید نظم کا موضوع کیا ہے؟
جواب:
 فرد اور اس کے باطن کی کہانی

بانگ درا اردو کا شعری مجموعہ ہے جس میں فارسی کی ایک نظم بھی ہے۔ ؟
جواب:
شاعر

اقبال نے پیام مشرق کس کے جواب میں لکھی اور ڈیوائن کامیڈی کس مجموعے کو کہا جاتا ہے؟
جواب:
 گوئٹے کے دیوان۔ مغربی کے جواب میں لکھی۔ جاوید نامہ کو ڈیوائن کامیڈی کہا جاتا ہے۔

کئی چاند تھے سر آسماں کس کا ناول ہے اور اس کا مرکزی کردار کس مشہور شاعر کی والدہ وزیر بیگم ہے؟
جواب: 
مرزا داغ

قاضی جی کس کا ڈرامہ ہے اور یہ کتنی جلدوں پر مشتمل ہے؟
جواب:
 شوکت تھانوی کا تین جلدوں پر مشتمل ڈرامہ ہے۔

کیا منٹو ڈراما نگار بھی تھے؟
جواب:
 جی ہاں منٹو ڈرامہ نگار تھے۔ آؤ، کروٹ، جنازے، تین عورتیں، منجھدار سے پہلے ان کے ڈرامے ہیں۔

اکتشافی تنقید کی تعریف کریں؟
  کریں؟
جواب:
 ادبی متن کے پوشیدہ مظاہر، جمود اور رویوں کا مطالعہ اکتشافی تنقید کہلاتا ہے۔

کیا مرزا ہادی رسوا شاعر بھی تھے ان کا کوئی شعر سنائیں؟
جواب:
جی ہاں!

      چارہ گر زہر منگ ا دے
       لے مجھے اپنی دوا یاد آئی

اسرار خودی کے جواب میں کس شخص نے اقبال کے خلاف کتاب لکھی؟
جواب:
 راز بے خودی کے نام سے فضلی نے

سعادت حسن منٹو میں منٹو کا درست تلفظ کیا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب:
َ درست تلفظ: َمنٹو۔۔۔من۔ٹو
معنی: ترازو
وجہ تسمیہ: ذات
پس منظر: منٹو کے آباواجداد امیر تھے اور اپنا سونا چاندی بٹوں میں تول کر رکھتے تھے ۔

رامائن ،جاتک اور پنج تنتر سے کیا مراد ہے؟
جواب:
 رامائن: رزمیہ قصے
 جاتک: مہاتما بدھ کے فرمودات
 پنج تنتر: حیوانی حکایات
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میں 
بوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
    شیخ محمد ابراہیم ذوق

کیا فیض احمد فیض نے اقبال کے فارسی کلام کا ترجمہ کیا تھا؟
جواب:
جی ہاں!
پیام مشرق کے حصہ مئے باقی کی ایک فارسی غزل کا اردو ترجمہ فیض احمد فیض نے کیا:

فرقی ننہد عاشق در کعبہ و بتخانہ
این جلوت جانانہ آن خلوت جانانہ

منظوم ترجمہ:
عاشق کے لیے یکساں کعبہ ہو کہ بت خانہ
یہ جلوت جانانہ، وہ خلوت جانانہ

متغزل کا درست تلفظ کیا ہے؟ معنی کیا ہیں؟ رئیس المتغزلین کون ہیں؟
جواب:

درست تلفظ:مُتَغَزِّل
وہ غزل گو شاعر جس کی غزل میں تغزل کا رنگ نمایاں ہو۔ حسرت موہانی۔

Post a Comment

0 Comments