اردو شاعری
سال گرہ کی نظم
سال گرہ کی نظم
مری عمر کیا ہے
میں کتنے برس روز وشب میں جیا ہوں
کہاں پر میں کتنے جنم چھوڑ آیا
مجھے موت کتنی جگھوں پر ملی ہے
کسے یہ پتا ہے
مری عمر کیا ہے
کہاں پر لکھی ہے
مرے واسطے جینے مرنے کی مہلت
فقط چند لمحوں میں کٹتی ہے کیسے
بدن کی مسافت
کسے یہ خبر ہے
کہ سانسیں کہاں ہار جاتی ہیں، جینے سے پہلے
کہاں موت آتی ہے مرنے سے پہلے
کسے یہ پتا ہے
مری عمر کیا ہے
سرمد صہبانی
(Birthday peom
جنم دن کی نظم)
Post a Comment
0 Comments