تحقیقی اصطلاحات

1۔ کسی مقالے کا پہلا مسودہ تیار کرنا تسوید کہلاتا ہے۔
2۔ کسی مقالے کی کانٹ چھانٹ کے بعد اسے حتمی شکل دینا مبیضہ کہلاتا ہے۔
3۔ وہ نسخہ جسے اہم ترین سمجھ کر متن میں دے دیا جائے، اساسی نسخہ کہلاتا ہے۔
4۔وہ نسخہ جسے تدوین میں اہم قرار دیتے ہوئے متن میں دے دیا جائے بنیادی نسخہ کہلاتا ہے۔
5۔ اشاریے میں اشخاص کے نام کو اسماء الرجال کہتے ہیں۔
6۔ کسی دوسرے کی تخلیق کو اپنی تخلیق بنا کر پیش کرنے کو تحقیق کی اصطلاح میں انتحال کہتے ہیں۔
7۔ جملے، فقرے اور لفظ میں تخصیص کو اوقاف کہتے ہیں۔
8۔ مسودے کو صاف کر کے نقل کرنا تبیض کہلاتا ہے۔
9۔ کتاب مکمل ہونے کے بعد کسی نئے جز کو اضافہ تتمہ کہلاتا ہے۔
10۔ نقطوں کی تبدیلی سے لفظ کو بدل دینا تصحیف کہلاتا ہے۔
11۔ شاعری یا نثری اصناف میں جملے کے اصل متن میں تبدیلی کو  تحریف  کہتے ہیں۔
12۔ ادبی زندگی کے اہم واقعات اور تصانیف کو سنہ اور تاریخ وار درج کرنے کو حیات نامہ کہتے ہیں۔
13۔ متن میں اضافی معلومات کو  حواشی کہتے ہیں۔
14۔قلمی نسخہ کو خطی نسخہ بھی کہا جاتا ہے نیز قلمی اور غیر مطبوعی نسخے کو مخطوطہ کہتے ہیں۔
15۔کسی کتاب کے سر ورق کو لوح کہتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments