اردوادب
امالہ
بہت سے اردو الفاظ جو الف (ا) یا ہا(ہ) پر ختم ہوتے ہیں اگر کسی جملے میں ان کے بعد حرفِ وصل آ جائے تو الف یا ہا ے (یائے مجہول) میں بدل جاتی ہے۔ حروفِ وصل سے مراد وہ حروف ہیں جو دو حرفوں کو آپس میں ملاتے ہیں، جیسے، میں، نے، سے، کا، کی، کر، کو، پر، لیے، والا، والی، والے، باز، جیسا، جیسے، جیسی، دار، پان وغیرہ۔ لڑکا قلم رکھتا ہے اور، لڑکے کے پاس قلم ہے، ان جملات میں حرفِ وصل کے کی وجہ سے لفظ فاعل لڑکا لڑکے میں بدل گیا۔ اسی طرح، شیشہ ہاتھ کاٹ دے گا، شیشے سے ہاتھ کٹ جائے گا، میں شیشہ شیشے میں تبدیل ہو گیا۔ امالہ جملات میں الفاظ کے حرفِ وصل کی وجہ سے ایے ہی تبدیل ہونے کا عمل ہے۔
  
Post a Comment
0 Comments